بم سے اڑانے کی دھمکی، دہلی کے 80 سکول خالی کرالیے گئے

May 02, 2024

نئی دہلی(این این آئی)بم سے اڑانے کی دھمکی پر دہلی کی انتظامیہ نے 80 سکول خالی کراکے تلاشی لی تاہم کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔ ان میں دہلی پبلک پبلک سکول کا دوارکا کیمپس بھی شامل ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق دہلی پبلک سکول دوارکا کیمپس کی تلاشی کے لیے سکول کو خالی کرانے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ کو بھی طلب کیا گیا۔مدر میری سکول، ایسٹ میور وِہار اور سنسکرتی سکول کو بھی بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ ان سکولوں کو بھی پولیس نے خالی کرواکے حصار میں لے لیا۔ دہلی پبلک سکول کو صبح 6 بجے دھمکی ملی تھی جس کے بعد پولیس، فائر بریگیڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار تیزی سے وہاں پہنچے۔بدھ کی صبح دہلی سے متصل علاقے نوئیڈا میں بھی ایک سکول کو دھمکی آمیز ملنے کے بعد خالی کرایا گیا۔ چند ماہ قبل بھی ممبئی اور دہلی کے متعدد سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئی تھیں تاہم کہیں کوئی ناخوش گوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔

مزیدخبریں