شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ گندم امپورٹ کرنیوالے اور اس کے بینفشری کون ہیں ان کو بے نقاب کرکے انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے پاکستان زرعی ملک ہے اور زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے مگر دوسری طرف اس زرعی ملک میں کسان کا گندم کی بیجائی جرم بن کر رہ گیا ہے مہنگی بجلی،کھاد،ڈیزل کسانوں کیلئے اجناس کی بیجائی سردرد کی شکل اختیار کرگیا ہے ۔ بجلی،ڈیزل اور سولر ٹیوب ویل سستے داموں فراہم کرکے کسانوں کوحقیقی ریلیف کی فراہمی کو یقینی اور سبسڈی کھانے اورسستی گندم لیکر مہنگی مارکیٹ میں بیچنے جیسے گندے عمل کو روکتے ہوئے کالی بھیڑوں کو پکڑنا بھی مقصود ہے۔