انڈونیشیا: پھر آتش فشاں پھٹ پڑا، 834 افراد دوسرے شہر منتقل، پروازیں معطل 

رانگ (نیٹ نیوز) انڈیونیشیا کے جزیرے ’ماؤنٹ رانگ‘ میں ایک بار پھر آتش فشاں پھٹ گیا، لاوا بہنے کے باعث فضا میں 5 کلو میٹر (3 میل) سے زیادہ دور تک راکھ کے گہرے بادل چھا گئے جب کہ ہزاروں افراد کا انخلا کرلیا گیا اور پروازیں معطل ہوگئیں۔ امدادی ایجنسی نے کہا کہ رانگ جزیرے پر جہاں آتش فشاں واقع ہے، رہنے والے تمام 843 شہریوں کو مناڈو منتقل کردیا گیا جہاں سے صوبائی دارالحکومت تقریبا 100 کلو میٹر دور ہے۔ ایجنسی کے مطابق اس کے علاوہ پڑوس میں واقع جزیرے سے بھی تقریبا 12ہزار لوگوں کو بھی دیگر مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن