معیشت میں مزدور کا پسینہ شامل ہے: عبدالعلیم خان 

May 02, 2024

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وہ وطن عزیز کے ہر محنت کش، مزدور اور ہنر مند کے بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں جو مشکل ترین حالات میں بھی اپنے فرائض کی بجا آوری میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ مزدور کا خون پسینہ ہی ملکی نظام معیشت کو بحال اور فعال رکھتا ہے۔ وطن عزیز میں بسنے والے ہر مزدور کے لئے وہ نیک خواہشات رکھتے ہیں اور ان کی سلامتی کے لئے دعا گو ہیں۔ 

مزیدخبریں