جولائی مارچ بجٹ خسارہ 3.7فیصد سود،ادائیگی پر 5517،دفاع کی مد میں 1222ارب خرچ،فسکل آپریشن رپورٹ جاری


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی‘نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزارت خزانہ نے اپنی فسکل آپریشن رپورٹ میں موجودہ مالی سال 2023-24 میں جولائی تا مارچ کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ وزارت خزانہ کی فسکل آپریشن رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے مارچ تک بجٹ خسارہ 3.7 فیصد رہا جو 9 ماہ میں 3902 ارب روپے ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق جولائی سے مارچ 2024ء تک کل آمدن 9780 ارب روپے رہی جبکہ کل اخراجات 13 ہزار 682 ارب روپے رہے اور جولائی سے مارچ تک ٹیکس آمدن 7262 ارب روپے رہی۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران وفاق نے 6711 ارب اور صوبوں نے 550 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا۔ 9 ماہ میں نان ٹیکس آمدن 2517 ارب روپے رہی جبکہ جاری اخراجات کی مد میں 12 ہزار 333 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 5517 ارب روپے کا خرچہ کیا گیا جبکہ 9 ماہ میں دفاع پر 1222 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...