کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ’’مزدور ڈے‘‘ پر عوام کے درمیان پہنچ گئے، مسائل سُنے۔ عوام کی بڑی تعداد نے وزیراعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے بیشتر مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ غریب عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔ افسروں کو عام آدمی کے لئے آسانیاں بیدا کرنا ہوں گی۔ عوام کے جائز امور کی انجام دہی میں سست روی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کے بیشتر مسائل مقامی سطح کے ہیں جو حل کرنا افسروں کی ذمہ داری ہے۔
مزدور ڈے: وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسائل سنے، حل افسروں کی ذمہ داری: سرفراز بگٹی
May 02, 2024