معروف کرپٹو کرنسی ایکچینج بائنانس کے بانی کو 4 ماہ قید

 انسداد منی لانڈرنگ پروگرام پر عمل درآمد میں ناکامی پرمعروف کریپٹو کرنسی ایکسچینج   بائنانس کے بانی، چانگ پینگ ژاؤ کو چار ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ۔امریکا کی ریاست سیئٹل کی ایک وفاقی عدالت میں سنائی گئی سزا سے قبل بائنانس کے بانی، چانگ پینگ ژاؤ نے اپنی غلطیوں کے لئے معافی مانگی۔ یادرہےبائنانس نے   امریکا  کے ساتھ تصفیہ  کے لئے $4 بلین سے زیادہ جرمانے ادا کرنے  اور  اس کے بانی ژاؤ  نے سی ای او کے عہدے سے استعفا دینے کا اعلان کیا ہے۔یادرہے ژاؤ نے گزشتہ سال منی لانڈرنگ کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان کی کمپنی  بائنا نس نے دہشت گرد گروپوں اور دیگر مجرموں کو اس کے پلیٹ فارم تک رسائی کی اجازت دی۔ دفاعی وکلاء نے بغیر کسی قید کے پروبیشن  جبکہ استغاثہ نے اسے “بے مثال” جرم قرار دیتے ہوئے تین سال کی سزا کی درخواست کی تھی ۔

بلومبرگ کے مطابق، ژاؤ، جو 47 سال کے ہیں اور ان کی ذاتی دولت تقریباً 40 بلین ڈالر ہے، نے سی ای او کے عہدے سے سبکدوش ہونے اور 200 ملین ڈالر جرمانے کی ادائیگی پر اتفاق کیا۔یادرہے صرف ایک ماہ  پہلے ہی ژاؤ کے سابق حریف سام بینک مین فرائیڈ کو ایف ٹی ایکس کے ذریعے اربوں ڈالر کے فراڈ میں 25 سال قید کی سزا سنائی  جا چکی ہے ، ایف ٹی ایکس بائنانس کے بعد  دوسرا سب سے بڑا کرپٹو ایکسچینج تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن