اسرائیل، سعودی تعلقات کا قیام تنازعات کا حل نہیں، خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ اِی نے کہا ہے کہ اسرائیل، سعودی تعلقات قائم کروانے کی کوششوں سے مشرق وسطیٰ کے تنازعات حل نہیں ہوں گے۔

اپنے بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے پڑوسی ممالک کے تعلقات جبراً قائم کروا کر مسائل حل ہوجائیں گے، جو لوگ ایسا سمجھتے ہیں وہ غلط ہیں.دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر نے خود تو ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کو بری طرح کچلا اور اب اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے والی عرب ریاستوں کے عوام کو ان کی حکومتوں کے خلاف اُکسا رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات قائم کر لے تو امریکا سعودیہ کو سیکیورٹی پیکج دینے کے لیے تیار ہے

ای پیپر دی نیشن