حکومتی اعلان کے مطابق لوڈ مینجمنٹ کے تحت لاہورریجن کے سی این جی سٹیشنزآج سے دوروز کے لیے بند کردیئے گئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

Nov 02, 2010 | 22:31

سفیر یاؤ جنگ
لاہور،ملتان،گوجرانوالہ اور دیگر علاقوں میں سی این جی سٹیشنز گیس کی لوڈ مینجمنٹ کے باعث بند ہیں،  سی این جی سٹیشنز کی بندش کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزلمیٹڈ کے لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے مطابق آج اور کل ریجن کے تمام سی این جی سٹیشنز دو دن کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق اس سال پینتیس فیصد گیس کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ سی این جی سٹیشنزکو دو دن کے لیے اور صنعتوں کو تین دن کے لیے گیس کی فراہمی منقطع رکھی جائے گی۔ اس فیصلے کے خلاف تمام تجارتی اورکاروباری تنظیموں اور نمائندوں نے احتجاج کیا۔ جبکہ فیصل آباد کے صنعتکاروں نے گیس کی بندش کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے،،دوسری جانب چئیرمین  آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے کہ انہیں عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے،سی این جی ایسوسی ایشن کل ہونے والے اجلاس میں جمعرات کی ہڑتال پر نظر ثانی کرسکتی ہے
مزیدخبریں