لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی خواہش کے مطابق اپوزیشن لیڈرکو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین، اور اپوزیشن اراکان کو مجالس قائمہ کے چیئرمین بنانے سمیت میثاق جمہوریت پر اسی فیصد عملدرآمد ہوگیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ چودھری نثارعلی خان نے آٹھ سال پہلے پیپلزپارٹی میں آنے کے لئے سرتوڑ کوششیں کیں، آج اسی جماعت پر تنقید کررہے ہیں۔ فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ وفاق، سندھ اورخیبرپختونخوا میں حلیف جماعتیں انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں، پنجاب میں ایسا نہیں، بدامنی کے زیادہ واقعات بھی پنجاب میں ہی ہو رہے ہیں۔