مہمند ایجنسی کی تحصیل پنڈیالی میں سکیورٹی فورسز کی گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کے نتیجے میں سترہ شدت پسند ہلاک جبکہ دس زخمی ہو گئے ہیں

مہمند ایجنسی کے صدر مقام غلنئی سے جنوب کی جانب تحصیل پنڈیالی کے علاقہ دو پزئی میں دو روز پہلے عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں سترہ شدت پسند ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تیرہ عسکریت پسندوں کی لاشوں اور دس زخمیوں کو باجوڑ ایجنسی منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ تحصیل پنڈیالی کے علاقہ دوپزئی میں سکیورٹی فورسز نے کئی بار عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن