ایتھنزکے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سوئس سفارت خانے پردھماکے کے بعد سیکورٹی کا ہائی الرٹ کردیا گیا اوربلغاریہ کے سفارت خانے پرایک بم کو ناکارہ بنادیا اور اس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس اور ایک کوریئر کمپنی کے باہر بھی مشتبہ پیکٹوں کو ضائع کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چلی، پانامہ اور جرمن سفارت خانے میں بھی اس سلسلے میں کارروائی کی گئی ہے۔ ان تمام واقعات میں کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ پولیس حکام نے پیر کے روزدومشتبہ افراد کو گرفتارکیا تھا جن پر الزام ہے کہ انہوں نے بم یا دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جبکہ دو افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے۔ دوسری طرف برلن میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے دفتر سے بھی مشتبہ پیکٹ برآمد ہونے کی اطلاعات ہیں۔