لاہورہائیکورٹ نےمال روڈ پرجلسے جلوسوں پرمستقل پابندی عائد کردی، دفعہ ایک سوچوالیس پرعمل درآمد یقینی بنانے کا حکم ۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس اعجاز احمد چوہدری نے کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت مال روڈ کے تاجروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے عبوری حکم کے باوجود مال روڈ پر جلسے جلوس اورریلیاں نکالنے کاسلسلےجاری ہے جس سے کاروبارکے ساتھ ساتھ ٹریفک کانظام بھی درہم برہم ہوچکاہے۔ انہوں نے عدالت سے ضلعی حکومت کی جانب سے نافذ دفعہ ایک سو چوالیس پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلیے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی۔ جس پر لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پرجلسے جلوس اور ریلیوں پر مستقل پابندی عائد کرنے کاحکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی اور آئی پنجاب،ہوم سیکرٹری اور ڈی سی اولاہورکوہدایت کی کہ عدالتی حکم پر سختی سے عمل درآمد کروایاجائے ورنہ توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

ای پیپر دی نیشن