پیپلز پارٹی اور متحدہ سندھ میں نئے لوکل باڈیز سسٹم 2011ءکے نفاذ پر متفق

کراچی (نثار حمید + نیشن رپورٹ + نوائے وقت رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ سندھ میں نئے لوکل باڈیز سسٹم 2011ءپر متفق ہو گئے ہیں اور دونوں جماعتوں نے سندھ میں ایک نظام نافذ کرنے پر اتفاق کر لیا۔ گزشتہ روز دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے رہنما سراج درانی نے اور ایم کیو ایم کے رہنما سید سردار احمد نے اس بات کا اعلان کیا‘ دونوں پارٹیاں نئے سسٹم پر متفق ہیں‘ سراج درانی نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک نظام نافذ کیا جائے گا نئے نظام کا نام لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2011 ہو گا اس حوالے سے سندھ اسمبلی میں موجود تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا جو بھی فیصلہ کریں گے سندھ عوام کی بہتری کیلئے کریں گے۔ ایم کیو ایم کے سید سردار احمد نے کہا کہ نئے نظام میں سب کا خیال رکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن