لاہور (نیوز رپورٹر) بھارت کے خلاف یوم سیاہ اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے حوالے سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر پنجاب کے زیر اہتمام تقریب ہوئی جس کی صدارت سید نصیب اللہ گردیزی نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چودھری نصیر احمد بھٹہ ایم این اے تھے جبکہ تقریب سے راجہ ظفر محمود، فاروق کرمانی، مقبول اعوان، ڈاکٹر علی افسر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام 66 سال سے تکمیل پاکستان کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں جدید اسلحہ سے لیس بھارت کی 8 لاکھ فوج کا سامنا مٹھی بھر نہتے مجاہدین بہادری سے کر رہے ہیں۔