ہوگلینڈ کا دورہ پشاور عجائب گھروزیراعلیٰ گورنر خیبر پی کے سے ملاقات


پشاور (نوائے وقت نیوز) امریکی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن رچرڈ ہوگلینڈ نے عجائب گھر کا دورہ کیا۔ امریکی ڈپٹی چیف مشن نے عجائب گھر میں تاریخی گندھارا تہذیب کے قیمتی نوادرات دیکھے۔ رچرڈ ہوگلینڈ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پشاور کا عجائب گھر دنیا کا عظیم عجائب گھر ہے۔ انہوں نے گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پی کے سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن