انڈسٹری کو معیاری فلموں کی ضرورت ہے: ندا چودھری

Nov 02, 2012

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ ندا چودھری نے کہا ہے کہ مجھ پر ایک دن بھی پابندی نہیں لگی۔ پابندی تو تھیٹر پر لگی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بعض اخبارات میں میرے حوالے سے غلط خبر لگائی گئی ہے۔ انہیں تصدیق کر کے خبریں شائع کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ناز تھیٹر میں زیرنمائش ڈرامہ ”عاشق بکرے“ میں میری پرفارمنس بہت پسند کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناہید خانم تھیٹر کا بہت بڑا نام ہیں، ان کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سٹیج تھیٹر کے ساتھ ساتھ فلمیں بھی کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت فلم انڈسٹری کو معیاری فلموں کی ضرورت ہے لہٰذا فلمسازوں اور ہدایت کاروں کو معیاری فلمیں بنانی چاہئیں۔

مزیدخبریں