پاکستانی حاجی نے 4 بیویوں کو اکٹھے حج کروا کر حق مہر ادا کردیا


منیٰ (خصوصی رپورٹ) پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک دیہاتی نے اپنی چار بیویوں کو اکٹھے حج کروا کر حق مہر ادا کردیا۔ اس سال حج کی سعادت حاصل کرنیوالے سعودی عرب آنیوالے 18 لاکھ غیرملکیوں اور ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں میں وہ واحد شخص ہے جس نے اپنی چار بیویوں کے ہمراہ حج کیا۔ سعودی گزٹ کے مطابق میر حسین نامی اس شخص کی چاروں شادیوں کے وقت بیویوں کا حق مہر انہیں قرآن پاک حفظ کروانا اور انہیں حج کیلئے لے جانا مقرر ہوا تھا۔ میر حسین کی پہلی شادی 15 سال کی عمر میں ہوئی جب اس نے قرآن پاک حفظ کیا تو اسکے چچا نے خوش ہو کر اپنی بیٹی زینب کا اسکے ساتھ نکاح کردیا۔ میر حسین نے بتایا کہ وہ اپنا حق مہر ادا کرنے اور چاروں بیویوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے کیلئے انہیں حج پر لیکر آیا ہے۔ میر حسین انتہائی متاثر کن انداز میں قرآن پاک کی تلاوت کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن