لاہور (نمائندہ خصوصی) شفیق آباد میں تایا زاد بھائی نے فائرنگ کرکے5 بچوں کی ماں کو قتل کردیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دی ہے۔ مالی پورہ کی رہائشی 35 سالہ ممتاز بی بی 5بچوں کی ماں تھی کو ارشاد عرف ارشد نے گھر میں گھس کرفائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا مقتولہ کے شوہر لیاقت نے ابتدائی طور پر نامعلوم ملزمان پر شک ظاہر کیا جبکہ بعد ازاں اس نے پولیس کو بتایا کہ ممتاز بی بی کو اسی کے تایازاد بھائی نے قتل کیا ہے لہذا پولیس نے ارشد کو حراست میں لیا تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسے اپنی چچازاد بہن کے کردار پر شک تھا اور اس نے کئی بار مقتولہ کو منع کیا مگر اس نے اس کی باتیں سنی ان سنی کردیں جس پر اس نے لوگوں کے طعنوں سے تنگ آکر اسے قتل کردیا۔
شفیق آباد:کزن نے مشکوک کردار پر 5 بچوں کی ماں قتل کر دی
Nov 02, 2012