لاہور (آئی اےن پی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹےم دورہ بھارت مےں شاندار کارکردگی کا مظا ہرہ کر نے کےلئے تےار ہےں ‘پاکستان پریمئر لیگ کا انعقاد پاکستان مےں انٹر نےشنل کی بحالی مےں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں کپتان مصباح الحق نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ورلڈ کرکٹ یکجا ہوکر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے بھرپور کوشش کرے‘ یہ آئی سی سی ممبر بورڈز اور متعلقہ حکو متوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی پالیسیاں تشکیل دیں جن کے ذریعے مستقبل میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ممکن ہوسکے کےونکہ پاکستان کو ہوم گرانڈ پر بین الاقوامی کرکٹ سے مسلسل محروم رکھنا ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پریمئر لیگ کا انعقاد اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے جس سے نئے کھلاڑیوں کو ابھرنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹےم کا دورہ بھارت انتہائی اہم ہے‘ پاکستانی کر کٹ ٹےم کے تمام کھلاڑی محنت کے ساتھ کام کر رہے اور اور دورہ بھارت مےں پاک بھارت شائقےن کو اچھے مقابلے دےکھنے کو ملےں گے۔