پیرس ماسٹرز ٹینس : اعصام الحق ڈبلز کے تیسرے را¶نڈ میں پہنچ گئے

پیرس (اے پی پی) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ پاک، ڈچ جوڑی نے دوسرے راﺅنڈ میں سپین اور سربیا کے کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی کو شکست فاش سے دو چار کیا۔ جمعرات کو کھیلے گئے مینز ڈبلز کے دوسے راﺅنڈ میچ میں اعصام الحق قریشی اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جیولین راجر کا مقابلہ سپین کے فیلی سیانو لوپز اور ان کے سربین جوڑی دار نینڈ زیمونجک سے تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ انتہائی سخت رہا تاہم اعصام اور راجر نے آخر دم تک حریف جوڑی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا جس کی وجہ سے وہ فاتح قرار پائے۔ پہلے ہاف میں اعصام الحق اور راجر نے حریف جوڑی کے خلاف 6-4 سے کامیابی حاصل کی، فیلی سیانو اور نینڈ نے دوسرا سیٹ 7-6 سے جیت کر میچ میں کم بیک کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا اور آخر کار پاک، ہالینڈ جوڑی نے حریف جوڑی کے خلاف 17-15 سے کامیابی حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...