گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پےپلزپارٹی پنجاب کے صدر مےاں منظور احمد وٹو کے پہلے دورہ گوجرانوالہ کے دوران ان کے پےش رو چوہدری امتےاز صفدر وڑائچ پراسرارطور پر غائب رہے جس سے جےالوں کو شدےد ماےوسی کا سامنا کرناپڑا۔ پےپلزپارٹی کی مقامی قےادت ضمنی انتخابات مےں سابق صوبائی صدر کے کردار اور نئے صدرکی آمد پر اپنا مافی الضمےر پےش کرنا چاہتے تھے تاکہ حلقہ پی پی 92مےں پارٹی کے امےدوارکی کامےابی کی راہ ہموارکی جاسکے۔ منظوراحمد وٹو کی آمد پر پارٹی کے سےنئر کارکنوں کو امےد تھی کہ مقامی قےادت مےں اختلافات ختم کرانے اورارائےں برادری کو اےک پلےٹ فارم پر اکٹھا کرنے کےلئے سبکدوش ہونے والے صدر نئے صوبائی صدر کے ساتھ مل کر کوئی برےک تھرو دےں گے مگر اےسا نہ ہوسکا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق امتےاز صفدر وڑائچ اس گروپ بندی کے براہ راست ذمہ داروں مےں شامل ہےں جنہوں نے من پسند افراد کو نوازتے ہوئے تنظےم سازی کرکے پارٹی مےں انتشار پھےلارکھا تھا اور اب وہ کےسے کارکنوں کا سامنا کرنے گوجرانوالہ کے اس اہم فنکشن مےں آسکتے تھے۔