فرانس نے یہودیوں کے مخالف امام مسجد کو ملک سے نکال دیا


پیر س(آن لائن)فرانس نے تیونس سے تعلق رکھنے والے ایک امام کو دارالحکومت پیرس کی ایک مسجد میں اینٹی سمیٹک یعنی یہودیوں کے خلاف نظریات پھیلانے اور خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کی ترغیب دینے کے الزام کے بعد ملک بدر کر دیا ہے۔فرانسیسی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ستتر سالہ محمد حمامی نے ’جان بوجھ کر کئی بار ناقابلِ قبول‘ انداز میں لوگوں کو بھڑکایا۔محمد حمامی کو ان کے گھر سے گرفتار کر کے تیونس بھیج دیا گیا۔یہ اقدام ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب اسرائیلی صدر بنیامن نیتن یاہو فرانس کا دورہ کر رہے ہیں۔محمد حمامی نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...