گستاخانہ مواد کی تقسیم، سکول سٹی گورنمنٹ کی تحویل میں دیکر ایڈیشنل کمشنر جنرل کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا گیا‘ تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

Nov 02, 2012


لاہور(خبر نگار) کمشنر لاہور ڈویژن جواد رفیق ملک نے کریم پارک راوی روڈ لاہورکے نجی سکول کی طالبات میں گستاخانہ مواد کی تقسیم کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے غیر جانبدارانہ تفتیش کا حکم دیا ہے اور متذکرہ سکول کو سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی تحویل میں دے کر ایڈیشنل کمشنر جنرل کو اس کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا ہے۔ کمشنر نے اس سلسلے میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، علماءکرام اور ایس پی سیکورٹی پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو اس واقعہ کے حوالے سے تمام حقائق کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ یہ حکم انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیا۔ اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی میاں مرغوب احمد، ممبران صوبائی اسمبلی آجاسم شریف، خواجہ عمران نذیر، ای ڈی او ایجوکیشن پرویز اختر، ایس پی سیکورٹی عبدالغفار، صدر پاکستان سنی تحریک لاہور عبدالرسول خان، ممبر سنی تحریک عابد حسین، قاری محمد رفیق، قاری محمد عرفان لغاری، چوہدری محمد الیاس، محمد ارشد کریم پارک بھی شریک ہوئے۔

مزیدخبریں