الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو عوامی ریفرنڈم کرانے کی ہدایت کردی

Nov 02, 2012

لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک میں ریفرنڈم کرایا جائے کہ عوام قائداعظم کا پاکستان چاہتے ہیں یا طالبان کا۔ ریفرنڈم کے انعقاد کیلئے ہر صوبے میں ٹیم بنائی جائے۔ ووٹوں کی گنتی سابق ججز اور سینئر وکلاءکی نگرانی میں کی جائے۔ رابطہ کمیٹی کو ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم پورے ملک میں ایک ہی دن کرایا جائے۔
عوامی ریفرنڈم کی تاریخ کا اعلان جلد کریں۔

مزیدخبریں