ڈاکٹر عاصم کے استعفیٰ سے خالی ہونے والی سینٹ کی نشست کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان ‘پولنگ 21 نومبر کو سندھ اسمبلی میں ہو گی

لاہور (خبر نگار) الیکشن کمیشن نے سےنیٹر ڈاکٹر عاصم حسین کے استعفیٰ سے خالی ہونے والی سینٹ کی نشست کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ امیدوار 5 اور 6 نومبر کو صبح 10 بحے سے سہ پہر چار بجے کے دوران کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 7 اور 8 نومبر کو ہو گی۔ کاغذات کی منظوری اور مستردگی کے خلاف اپیل 12 نومبر کو کی جا سکے گی۔ 13 نومبر کو کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے۔ 21 نومبر کو صبح 9 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک سندھ اسمبلی میں پولنگ ہو گی جس میں سندھ اسمبلی کے ممبران ووٹ ڈال سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن