وزیراعلی کی کوششوں سے وفاقی حکومت نے مزدوروں کےلئے 26کروڑ جاری کر دیئے

لاہور (میاں علی افضل سے) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے احکامات پر سینٹر اسحاق ڈار اور چیف سیکرٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ کی کوششوں سے محکمہ ورکرز ویلفئیر بورڈ کو 10ماہ بعد وفاقی حکومت نے مزدوروں کے بچوں کی شادی کے لئے میرج گرانٹ، تعلیم کے لئے سکالر شپ گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ کی مد میں26 کروڑ 16لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں جبکہ باقی کے 76 کروڑ روپے آئندہ ماہ تک جاری کئے جانے کا وعدہ کیا ہے۔ ورکرز ویلفئیر بورڈ کو ملنے والی اس رقم سے 3 ہزار طلبہ کو مجموعی طور پر 10 کروڑ روپے سکالر شپ کی مد میں دئیے جائےں گے اس کے ساتھ255 مزدوروں کے بچوں کی شادی کےلئے 4 کروڑ 32 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ ڈیتھ کے 307کیسز کے لئے 11کروڑ 84 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ ورکرز ویلفئیر بورڈ میں اب بھی 1070کیسز فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...