الیکشن ہائی جیک کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں: فضل کریم

لاہور(سٹاف رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ الیکشن ہائی جیک کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں دفاعی اداروں کی کردار کشی حب الوطنی نہیں امریکی ایجنڈا ہے، انقلاب کے لیے احتساب اور انتخاب دونوں ضروری ہیں عوام انتخاب میں احتساب کر کے انقلاب برپا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ پاکستان کے وفادار ملک کے غداروں کے مقابلے کے لیے متحد ہو جائیں۔ دریں اثناءصاحبزادہ فضل کریم، حاجی حنیف طیب، صاحبزادہ مظہر سعید کاظمی، علامہ سید ریاض حسین شاہ، پیر محمد افضل قادری نے سپریم کورٹ بار کے نومنتخب صدر میاں اسرار الحق اور دوسرے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ سپریم کورٹ بار کی نئی قیادت عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن