کراچی(آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ کراچی اورگواد رکو دس وسطی ایشیائی ریاستوں سے شاہرات کے ذریعے ملانے کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ترجمان کے مطابق اس منصوبے میں کل 68 شاہراہوں کی تعمیراور ٹرانسپورٹ کے منصوبے شامل ہیں۔ اس عظیم الشان منصوبے میں چھ کوریڈورز کے ذریعے چین کو سینٹرل ایشیائی ریاستوں اور پاکستان سے ملانا شامل ہے ۔ منصوبے پر 23 ارب ڈالر کی لاگت کاتخمینہ لگایا گیا ہے۔ ان منصوبوںکانام ووہان ایکشن پلان رکھا گیا ہے ۔جس کی تکمیل کی مدت کئی برسوں پرمحیط ہوگی ۔