اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے جمعہ کو یہاں برمنگھم کے ملکہ الزبتھ ہسپتال میں زیر علاج ملالہ یوسف زئی کے والد سے ملاقات کی۔ سینٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینٹ نے انہیں پاکستان کی حکومت‘ عوام اور پارلیمنٹ کی طرف سے ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور ملالہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔