اسلام آباد (پ۔ر) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے عوام کی موثر خدمت کیلئے اپنایا گیا شفاف نظام انتہائی قابل ستائش ہے۔اس امر کا اظہار پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے وفاقی وزیر و چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈی ایف آئی ڈی کی مشیر برائے اقتصادی ترقی گروپ ایلقس فیرنڈ بھی موجود تھیں۔ملاقات کے دوران سکیم وسیلہ تعلیم پر تفصیلی گفتگو کی گئی جو فروغ تعلیم اور خصوصاً غریب خاندانوں کے بچوں کو تعلیم دینے کے مقصد کی حامل ہے۔یہ سکیم عالمی پرائمری تعلیم کیلئے اعزازیئے کی ترقیاتی اہداف(DMGs) کی مطابقت سے ہے۔ فرزانہ راجہ نے اس موقع پر کہا کہ بچوں اور بچیوں کو تعلیم دینا صحت مند معاشرے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی نے پہلے ہی وسیلہ تعلیم کا آغاز کر دیا ہے۔
بینظیر انکم سپورٹ نے جدید اور شفاف نظام متعارف کروایا: برطانوی ہائی کمشنر
Nov 02, 2012