حکومت نے تعلیمی معیار بنایا، سرکاری سکولوں پر عوامی اعتماد بڑھا: مجتبٰی شجاع

لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ عوام کا سرکاری سکولوںپر اعتماد بڑھا ہے کیونکہ موجودہ حکومت نے سرکاری سکولوں کے معیار تعلیم کو بہتر بنایا جس کے نتیجے میں صرف لاہور میں پرائیویٹ سکولوں سے اےک لاکھ18ہزار بچے سرکاری سکولوں میں داخل ہوئے جس سے ضلع بھر کے سرکاری سکولوں مےں زےر تعلےم بچوں کی تعداد 6لاکھ 73ہزار ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ 70 ہزار اساتذہ میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں ایک لاکھ آٹھ ہزار سکول ہیں اور صوبہ میں 31بچوں کے لئے ایک استاد موجود ہے جبکہ نئی بھرتی کے بعد ایک استاد 29بچوں کے لئے ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع لاہور مےں 90ہزار مزےد بچوں کے داخلے کےے اقدامات کےے جارہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع لاہور مےں 450نان فارمل تعلےمی سنٹر بھی کھولے جارہے ہےںجبکہ رحےم ےار خان اور بہاولپور مےں199نان فارمل بنےادی تعلےم کے مرکز قائم کئے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے رواں سال 50ہزار طلبہ کو وظائف دئیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پبلک پرائےوےٹ پارٹنر شپ کے تحت غرےب اور مستحق طلبہ و طالبات کو مفت تعلےم مہےا کرنے کے لیئے ساڑھے 6ارب روپے مہےا کئے۔ زاہد خان، تنویر احمد، خلیفہ عبدالمجید اور وسیم بٹ و دیگر افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...