پنجاب یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

Nov 02, 2012

لیڈی رپورٹر

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت پنجاب یونیورسٹی میں ”محمدفتح اللہ گولین کے خیالات کی روشنی میں مثالی انسان اور مثالی معاشرے“کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر خان راس مسعود، ایڈیشنل رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر اورنگ زیب عالمگیر، جاوید سمیع، ملک ظہیر، ڈی جی پروٹوکول پنجاب اسجد غنی، ریجنل ڈائریکٹر پاک ترک سادی یلدیزیز اور دیگر ترک منتظمین نے شرکت کی۔ دریں اثناءوائس چانسلر نے دو طالبہ کو رول آف آنر پیش کیا۔ اس سلسلے میں ڈین فیکلٹی آف لاءپروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، انچارج پرنسپل لاءکالج سمیع عزیر، ایل ایل بی کے طالبعلم محمد عمر ریاض، ایل ایل بی آنرز کے طالبعلم محمد بلال ریاض اور ان کے والدین نے وائس چانسلر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی عارفہ خالد بھی موجود تھیں۔

مزیدخبریں