ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون نے عام انتخابات میں لاہورمیں اپنی سیاسی برتری قائم رکھنے کے لیے حکمت عملی تیارکرلی ہے جس کے مطابق پارٹی کے سربراہ نے اپنی حلیف جماعتوں پربھی یہ بات واضع کردی ہے کہ وہ کسی بھی حلیف جماعت کولاہورسے ٹکٹ نہیں دیں گے بلکہ لاہورسے صرف مسلم لیگ نون کے مضبوط قومی اسمبلی کے امیدواروں کوہی سامنے لایا جائے گا اس حوالے سے مسلم لیگ نون نے حلقہ این اے ایک سوتیئس سے میاں شہبازشریف کے داماد علی عمران جبکہ میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو بھی لاہورسے قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ لاہورسے مسلم لیگ نون کے میاں شہبازشریف حمزہ شہباز۔ خواجہ سعید رفیق ، بلال یاسین ۔ کے نام فائنل کیے جاچکے ہیں جبکہ دیگرناموں پرمشاورت کا عمل جاری ہے ذراائع کے مطابق یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہورسے تحریک انصاف کے کسی بھی امیدوار کا ڈٹ کرمقابلہ کیا جائے گا اوراسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا جبکہ لاہورسے پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی کی سیٹ کوبھی ہرصورت جیتنے کی کوشش کی جائے گی دوسری جانب یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ گجرات سے اپنے بڑے سیاسی حریف چوہدری برادران کو ٹف ٹائم دیا جائے گا اورچوہدری شجاعت حسین ، پرویزالہی ۔ مونس الہی ۔ میاں عمران مسعود اور چوہدری وجاہت حسین کے خلاف بھی مضبوط امیدوارکھڑے کئے جائیں گے
مسلم لیگ نون نے اپنے سیاسی قلعہ لاہورمیں کسی حلیف یا حریف سیاسی جماعت کو دراڑ ڈالنے سے روکنے کے لیے موثرحکمت عملی تیارکرلی ہے
Nov 02, 2012 | 18:49