کمرشل بینکوں میں رقم کی ضرورت پوری کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے دس روز کے لیے کمرشل بینکوں کو پانچ سو بیس ارب نوے کروڑ روپے فراہم کردیے۔

اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں رقم کی کمی دور کرنے کے لیے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو دس روز کے لیے پانچ سو بیس ارب نوے کروڑ روپے فراہم کردیے۔اسٹیٹ بینک کو کمرشل بینکوں نے چھ سو تیس ارب اسی کروڑ روپے کے ٹریثری بلز فروخت کے لیے پیش کیے تھے۔اسٹیٹ بینک نے نو اعشاریہ صفر ایک فیصد شرح سود پر ٹریثری بلز خرید کر بینکوں میں رقم کی کمی دور کی۔ بینکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سپورٹ کے لیے کمرشل بینکوں سے حکومتی قرضے بینکوں میں رقم کی کمی کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن