بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ھے۔ بلوچستان میں پندرہ ہزار چھ سوساٹھ رجسٹرڈ زرعی ٹیوب ویلز کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ راجہ پرویزاشرف

Nov 02, 2012 | 21:03

سٹی رپورٹر

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے وزیراعلی بلوچستان
اسلم رئیسانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ بلوچستان کے پندرہ ہزار چھ سو ساٹھ رجسڑڈ زرعی ٹیوب ویلوں کو بجلی پر سبسٹدی دینے کا فیصلہ کیا گیا ھے۔ حکومت بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ھے، زرعی شعبے کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹیوب ویل مالکان صرف چھ ہزار روپے ماہانہ ادا کریں گے جبکہ باقی رقم صوبائی اور مرکزی حکومت ادا کرے گی۔ وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو ضروی کارروائی
مکمل کرکے نوٹیفیکنش جاری کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے کسانوں کے لئے سولر ٹیوب ویلز بھی لگائے جائیں گےتاکہ کسان سستی توانائی سے مستفید ھوسکیں۔ وزیراعظم نے زمیندار ایکشن کمیٹی کوہدایت کی کہ وہ سولرٹیوب ویلزکی تنصیب کےلئے کمیٹی تشکیل دیں جو پلاننگ کمشین کے ساتھ ملکر امور کا جائزہ لے۔

مزیدخبریں