ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ جولائی تا اکتوبر کے دوران چھ سو چودہ ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے ہدف کے مقابلے میں پانچ سو اننچاس ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی ، جو ہدف سے تو پینسٹھ ارب روپے کم ہیں تاہم گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران ہونے والی پانچ سو چھ ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں سےگیارہ فیصد زائد ہے، ایف بی آر حکام کے مطابق اکتوبر کے دوران ایک سو چالیس ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئیں، جو گذشتہ سال اسی مہینے کے مقابلے میں چودہ ارب روپے زیادہ ہے۔ حکام کے مطابق عید قربان کی چار چھٹیوں اور کراچی میں ہڑتالوں اور امن عامہ کے مسائل کے باعث وصولیوں میں کمی کا رجحان نظر آیا ہے، اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں صرف ایک روز کی ہڑتال سے ملکی معیشت کو چھ ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں ہدف سے پینسٹھ ارب روپے کم وصولی ہوئی۔
Nov 02, 2012 | 21:28