اسٹاک مارکیٹ سرمائے کی مالیت چار ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئی۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے کاروباری ہفتے کے آخری روز سولہ لاکھ انیس ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری کی، جب کہ مقامی سرمایہ کاروں نے بلند ترین سطح پر منافع کے حصول کے لیے چھبیس کروڑ روپے مالیت کے حصص فروخت کیے۔ سیاسی اور معاشی صورتحال میں استحکام، ساتھ
ہی دنیا بھر کے مقابلے میں پاکستانی کمپنیوں کے مالیاتی نتائج اور انکی جانب سے دیے گئے منافع نے سرمایہ کاروں کوپاکستانی اسٹاک مارکیٹ کی جانب متوجہ کررکھا ہے۔
دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ ایل ایس پچیس انڈیکس سات پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ تین ہزار نو سو بیالیس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں ایک سو چھ کمپنیوں کے انیس لاکھ تیس ہزار پانچ سو حصص کا کاروبار ہوا۔ ستائیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، سولہ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ تریسٹھ کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔