حکومت اوراداروں کوچاہیےکہ وہ کراچی اوربلوچستان کے حالات بہترکرنے میں اپنا کردارادا کریں،عدلیہ کو اختیارنہیں کہ کوئی حکومت ختم کرے۔ یوسف رضا گیلانی


لاہورپریس کلب میں گیسٹ آف آنرپروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اداروں کے اپنی حدود میں کام کرنے کی صورت میں کسی تصادم کا خدشہ نہیں، ایک منتخب صدرسے اٹھاون ٹوبی کے اختیارات لیے گئے پھرکس طرح یہ اختیارات کسی اورکواستعمال کرنے دیئے جاسکتے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ انہیں سرائیکی صوبےکا مطالبہ کرنے کی سزا دی گئی۔ سندھ کی تقسیم کا شوشہ بھی چھوڑا جارہا ہے جبکہ سب جماعتیں سندھ کی تقسیمم کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا
کہ صدرکے خلاف خط لکھنے کے حوالے سے آئینی موقف اپنایا، ان کا کہنا تھا کہ شروع سے انکا نظریہ تھا کہ وزیراعظم اپنی مدت پوری کرے یا نہ کرے لیکن پارلیمنٹ کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔ تقریب
سےقبل سابق وزیراعظم نےلاہورپریس کی تزین و آرائش کے کاموں کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہیں لاہورپریس کلب کی اعزازی رکنیت اور شیلڈ بھی دی
گئی۔

ای پیپر دی نیشن