درخواست گزارضمیرحسین کی جانب سے سپریم کورٹ میں چند ہفتے قبل سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ دوہزاربارہ کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا تھا کہ اس ایکٹ کے ذریعے سندھ کی عوام میں حقوق کی غیرمنصفانہ تقسیم کی گئی ہے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ عوام کے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔ عدالت عظمی نے درخواست ابتدائی سماعت کے لیے قبول کرتے ہوئے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگرفریقین کو آٹھ نومبرکے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے۔