الیکشن کمیش آف پاکستان نے نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی کو ناروال کا دورہ کرنے سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد کوئی بھی حکومتی عہدیدار کسی بھی انتخابی حلقے کا دورہ نہیں کر سکتا اور نہ ہی اس حلقے کے لئے ترقیاتی کاموں کا اعلان کیا جا سکتا
ہے۔ خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کارروائی کا مجاز ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ناروال کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے اس لئے حکومتی عہدیدار اس حلقے کے دورے نہ کریں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سترہ نومبر کو ملک کے مختلف علاقوں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ضابطہ
اخلاق پر عملدرآمد کرنے کیلئے تمام صوبوں کے چیف
سیکرٹری، آئی جی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہدیات جاری کر دی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن