کراچی(کامرس رپورٹر)سیمنس پاکستان نے کراچی کے ایکسپوسینٹر میں منعقد ہونے والی صنعتی الیکٹریکل اورالیکٹرونکس کی نمائش میں ایسے کئی حل پیش کئے جس کے ذریعہ پاکستان کے اورصنعتی اداروں کے بجلی کے نظام کی کارکردگی اوران پر اعتماد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ سیمنس نے اس سلسلے میں پاکستان کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری کیلئے حل بھی پیش کئے اورا س سلسلے میں لواور میڈیم وولٹیج کے نظام سیموپرائین اورسویکون اورمصنوعات بھی نمائش میں لوگوں کی توجہ کامرکز بنی رہی۔