پاکستانی باولرز نے دوسرے ون ڈے میچ میں کامیابی دلائی

موجودہ سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی باولروں نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو ساوتھ افریقہ سے دوسرا ون ڈے جتا دیا۔ پہلے میچ میں بھی پاکستانی باولروں نے ساوتھ افریقہ کو 183 رنز کے بہت کم سکور پر آوٹ کر دیا تھا مگر پاکستانی بیٹنگ نے کافی مایوس کیا اور جیتا ہوا ایک آسان میچ ایک رنز سے ہروا دیا۔ دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان 209 رنز پر آؒوٹ ہو گیا جو کوئی بڑا سکور نہ تھا۔ احمد شہزاد دوسرے میچ میں بھی عمدہ کھیلتے ہوئے نصف سنچری بنا گئے۔ حفیظ نے دونوں میچوں میں اچھی بیٹنگ کی مگر بہت بڑا سکور نہ بنا سکے۔ پاکستان کی طرف سے محمد عرفان اور آفریدی نے 3-3 کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے پاکستان کو جیت سے ہمکنار کیا جو پاکستانی ٹیم کی اچھی کارکردگی کہا جا سکتا ہے۔ ناصر جمشید ایک مرتبہ پھر ہک کرتے آوٹ ہو گئے۔ مجموعی طور سے پاکستانی با¶لروں کی دونوں میچوں میں با¶لنگ عمدہ ترین رہی۔ میرے نزدیک ڈیل سٹین مین با¶لر اور ہاشم آملہ مین بیٹسمین کے نہ ہونے سے سا¶تھ افریقہ کمزور ہے اور پاکستان کے پاس چانس ہے کہ وہ یہ سیریز جیت لے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...