لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ 3 نومبر کو شہر میں ڈینگی ڈے بھرپور طریقے سے منایا جائے گا اور اس ضمن میں تمام ٹاﺅنز ایڈمنسٹریٹرز اور ٹی ایم اوز کو ڈینگی ڈے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے ٹاﺅنز میں یونین کونسل کی سطح پر گھر گھر جا کر سرویلینس کروائیں اور لوگوں کو ڈینگی سے بچاﺅ کے حوالے سے حفاظتی تدابیر کے متعلق آگاہی دیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو تلقین کی جائے کہ وہ اپنے گھروں اور اردگرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ ڈی سی او لاہور ڈاکٹر جاوید قاضی نے رائے ونڈ اجتماع کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔