لاہور (خصوصی رپورٹ) جنرل (ر) اسلم بیگ نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلاء سے پہلے ڈرون حملے بند نہیں ہونگے۔ ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کے حوالے سے وزارت دفاع کی رپورٹ درست نہیں۔ امت کی رپورٹ کے مطابق سابق آرمی چیف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ افغان طالبان پاکستان حکومت اور طالبان کے مذاکرات چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی پر ایبٹ آباد آپریشن کے حوالے سے مقدمہ بھی چلانا چاہئے۔