سندھی نہ پڑھانے والے سکولوں کو نہیں چھوڑوں گا: نثار کھوڑو

Nov 02, 2013

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے سندھ کے سکولوں میں سندھی نہ پڑھانے والوں کو نہیں چھوڑوں گا۔ سندھی نہ پڑھانے والے نجی سکولوں پر چھاپے مارے جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھی نہ پڑھانے والے سکولوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے گا اور رجسٹریشن منسوخ کر دیں گے۔ سندھ میں یونیورسٹیوں میں داخلہ پالیسی پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں