لاہور (خصوصی نامہ نگار ) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی یورپ کے تعلیمی و تبلیغی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وطن واپسی پر میڈیا کے نمائند وںسے بات چیت کرتے ہوئے علامہ راغب حسین نعیمی نے کہاکہ پاکستان جیسے تیسری دنیا کے ممالک ترقی کاراستہ اختیار کر کے ملک میں امن قائم کرسکتے ہیں۔امن کے قیام کیلئے بچوں کی تعلیم بھی اہم کردار ادا کر ے گی۔خاص طور پر نئی نسل کو معاشرے میں رہنے کے اصول ،رواداری ،صبرو تحمل ، برداشت ،برد باری اور انصاف جیسے اوصاف سکھائے جائیں۔اس کے لیے تعلیم الامن کے نام سے نصاب تیار کیاجائے ۔ جنیوا کے علاوہ انہوں نے ترکی ،فرانس ،ڈنمارک ،سویڈن اور ناروے کابھی دورہ کیا۔