آسٹریلیا کو فالوآن نہ کروانا عقلمندی نہیں، اننگز کی شکست بڑی بات تھی

Nov 02, 2014

محمد صدیق

مصباح الحق نے آسٹریلیا کو فالوآن نہ کروا کر زیادتی کی ہے، فالوآن نہ کروانا کوئی عقلمندی نہیں تھی کیونکہ آسٹریلیا جیسی ٹیم کو فالوآن کروانا اور اننگز سے شکست دینا بہت بڑے ریکارڈ میں شامل ہوتا ہے کیونکہ آسٹریلیا کی ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم شمار کی جاتی ہے۔ پاکستان یہ ٹیسٹ جیت چکا ہے کیونکہ پاکستان کو ابھی تک 370 رنز کی لیڈ مل چکی ہے۔ پاکستان کو لنچ اور چائے کے درمیان ڈیکلریشن کرنی چاہئے اور وکٹ جس طرح ٹرن لے رہی ہے مجھے نہیں لگتا آسٹریلیا دوسری اننگ میں بھی 300 رنز کا ٹارگٹ حاصل کر سکے گی۔ پاکستانی ٹیم کو نئے باؤلروں کی ایک کھیپ مل چکی ہے۔ ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ بہت عمدہ ہیں جبکہ عمران خان میں وکٹ سے بال کٹ کرنا اور باؤنس حاصل کرنا خوب آتا ہے مزید بہتر ہو سکتا ہے اور راحد علی بھی سوئنگ وکٹوں پر کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ اب وقت ہے کہ ورلڈکپ 2015ء کیلئے ابھی سے ٹیم سلیکٹن کی جائے اور ان کی ٹریننگ شروع کر دی جائے۔ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے اور نئے لڑکوں سے کمال کر دکھایا سبھی نے عمدہ پرفارمنس دی ہے۔ نئے کھلاڑیوں کو کھلاتے وقت ڈرنا نہیں چاہئے بلکہ انہیں مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ پرفارمنس دے سکیں۔

مزیدخبریں