لاہور(نیوز رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر والدین میڈیکل کالج پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈی بی ایس کے ذریعے(Deep Brain Stimulation) دماغ کے اندرتوانائی پہنچا کر رعشہ اور پٹھوں کے کچھائو کی بیاری کے علاج کے لئے لاہور جنرل ہسپتال میں دو کامیاب آپریشن کیے گئے ہیں۔ یہ جدید آپریشن پروفیسر آف نیورو سرجری ڈاکٹر خالد محمود نے امریکہ اور برطانیہ سے خصوصی تربیت حاصل کی ہے وہ آئندہ بھی جنرل ہسپتال میں ایسے مریضوں کا طبی معائنہ و علاج کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ رعشہ اور پٹھوں کے کھچائو میں مبتلا افراد کو علاج کے لئے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا ۔ آپریشن میں مریض کے سر کے دونوں اطراف چھوٹا سا سوراخ کر کے باریک الیکٹروڈ لگا دیئے جاتے ہیں جو ایک بیٹری کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں۔ یہ بیٹری مریض کے سینے پر جلد کے نیچے پیوست کر دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ بیٹری دل کے مریض کے سینے میں نصب پیس میکر کی طرز پر کام کرتی ہے۔
پاکستان میں پہلی مرتبہ جنرل ہسپتال میں رعشہ اور پٹھوں کی بیماری کا کامیاب آپریشن
Nov 02, 2014