لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر اس نے فوری طور پر مونجی، پھٹی اور مکئی کی سپورٹ پرائس کا فوری طور پر اعلان نہ کیا تو پیپلز پارٹی آل پاکستان کسان اتحاد کے ساتھ دھرنوں میں شامل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس کوتاہی کی وجہ سے کسانوں کا بڑا نقصان ہوا ہے۔